ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے ڈینگو معاملے میں دہلی کے وزیر صحت پر 25ہزار روپے کا جرمانہ لگایا

سپریم کورٹ نے ڈینگو معاملے میں دہلی کے وزیر صحت پر 25ہزار روپے کا جرمانہ لگایا

Tue, 04 Oct 2016 11:20:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )قومی دارالحکومت میں ڈینگو اور چکن گنیا کے خلاف مہم میں تعاون نہ کرنے والے افسران کے ناموں کا خلاصہ کرنے کے لیے حلف نامہ دائر کرنے میں ناکام رہنے پر دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین پر سپریم کورٹ نے آج 25ہزار روپے کا جرمانہ لگا دیا۔عدالت نے ان سے کہا تھا کہ وہ ان افسران کے ناموں کا خلاصہ کریں جن پر انہوں نے ڈینگو اور چکن گنیا کے خلاف مہم میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دھننجے وائی چند رچوڑ کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے جین کو کل تک حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی کہ الزام انتہائی سنگین ہیں اور آپ کو 4؍اکتوبر تک یہ حلف نامہ دائر کرنا چاہیے ۔جین کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل چراغ ادے سنگھ نے کہا کہ وزیر کل تک حلف نامہ داخل کر دیں گے۔آپ ہمیں 24گھنٹے کا وقت دیجئے۔اس پر عدالت نے کہاکہ جب لوگ مر رہے ہیں، آپ کو 24گھنٹے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے ۔سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے بھی دہلی کی صحت سکریٹری کی جانب سے حلف نامہ دائر کرنے کی اجازت مانگی۔اس کے بعد بنچ نے معاملہ کی سماعت کے لیے کل کی تاریخ مقررکردی ۔عدالت نے 30؍ستمبر کو جین کے اس الزام کا سخت نوٹس لیا تھا کہ قومی دارالحکومت میں ڈینگو اور چکن گنیا جیسی مچھروں سے پیداہونے والی بیماریوں کو روکنے کے لیے افسران تعاون نہیں کر رہے ہیں اور ذمہ داری نہیں لے رہے ہیں۔عدالت عظمی نے ان سے کہا تھا کہ وہ 3 ؍اکتوبر تک ان افسران کے نام اور ثبوت مہیا کرائیں۔عدالت نے ایک درخواست پر از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا ۔جین نے ان نوٹس کے جواب میں اپنے حلف نامے میں کہا تھا کہ بیماریوں کو روکنے کے لیے افسران تعاون نہیں کر رہے ہیں۔


Share: